دی فاسٹ سکول اینڈ کالج بڑاگواہ میں نعتیہ مقابلے کا انعقاد

سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقے بڑاگواہ میں واقع دی فاسٹ سکول اینڈ کالج میں رمضان المبارک کی مناسبت سے نعتیہ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

مقابلے کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیا، جس میں 15 سے زائد طلبہ و طالبات نے اپنی خوبصورت آواز میں نعتیں پیش کرکے سامعین کے دل جیت لیے۔

نعتیہ مقابلے میں معیز علی اور آمنہ کنیز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن موسیٰ کیانی اور سیف وسیم کے نام رہی۔ وریام اور میرب فاطمہ نے بہترین نعت خوانی کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس موقع پر پرنسپل طاہرہ یاسمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ ہر مقابلے میں کچھ طلبہ آگے بڑھتے ہیں اور کچھ پیچھے رہ جاتے ہیں، لیکن سب کو ان سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے تاکہ ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملے۔

پرنسپل نے اعلان کیا کہ آئندہ ہر ماہ مختلف تعلیمی اور غیر نصابی مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ طلبہ کی ذہنی و تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دیا جا سکے۔

تقریب کے اختتام پر اساتذہ نے کامیاب طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی محنت و لگن کو سراہا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button