سابق گورنر پنجاب چوہدری الطاف حسین کی اہلیہ اور چوہدری فرخ الطاف کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں

دینہ: سابق گورنر پنجاب چوہدری الطاف حسین کی اہلیہ اور لیگی ایم این اے چوہدری فرخ الطاف کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں۔ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں سابق گورنر پنجاب چوہدری الطاف حسین (مرحوم) کی اہلیہ، مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کی والدہ ماجدہ، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، چوہدری فوق شیر باز، فراز چوہدری ، چوہدری فیصل ایڈووکیٹ کی تائی صاحبہ اور چوہدری عمار فرخ کی دادی صاحبہ انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ آج آبائی گاؤں لدھڑ دینہ میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں وفاقی وزیر بیرسٹر رضا حیات، مشیر صحت پنجاب میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمد کیانی، ایم این اے چوہدری الیاس، ایم پی اے رفعت زیدی، ایم پی اے یاسر قریشی، سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم، سابق چیئر مین واپڈا جنرل مزمل حسین، چوہدری فیصل فرید ایڈووکیٹ، ڈی ایس پی چوہدری شہباز ہنجرا اور دیگر معزز شخصیات شریک ہوئے۔

مرحومہ کی وفات پر مختلف سیاسی اور سماجی حلقوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button