رمضان میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مسلسل چیکنگ جاری ہے، ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق

جہلم: ماہ رمضان میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مسلسل چیکنگ جاری ہے، تمام پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کو ہر دوسرے دن چیک کیا جاتا ہے، ناجائز منافع خوری پر جرمانے اور ایف آئی آرز بھی درج کروائی جا رہی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے یہ بات پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں روز مرہ کی اشیاء خوردونوش خاص طور پر سبزی منڈی میں پیاز، دالوں، چنے اور جنرل مارکیٹ میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں پر غور کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر جہلم نے ہدایت کی کہ ناجائز منافع خوری پر بالکل کوئی رعایت نہ کریں، جرمانے اور قانونی کارروائی سمیت تمام اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔



