دینہ: ایس ایچ او تھانہ دینہ احسان عباس اور ٹیم کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے جوئے کے مقدمہ میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتارکر کے داؤ پر لگی رقم، موٹر سائیکل اور موبائل فونز برآمد کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد اسماعیل، یاسر ،حبیب الرحمن ،اکرام ،یاسر رحمن،جبار احمد، دانش، حماد آصف اور وقار کو گرفتار کر لیا۔
ڈی پی او جہلم کی دینہ پولیس کو شاباش pic.twitter.com/09ksimRSeW
— JHELUM POLICE (@police_jhelum) December 30, 2023
ملزمان نے اصیل مرغوں کی لڑائی پر جواء لگا کر ارتکاب جرم کیا،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 13ہزار 420روپے ،6عددموبائل فونز،9عدد موٹر سائیکلز اور ایک عدد اصیل مرغ برآمد کر لیاگیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ قمار بازی معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے جو ناقابل برداشت ہے،ڈی پی او جہلم نے دینہ پولیس کو شاباش دی۔
