مومِنو خوشیاں مناؤ کملی والا آ گیا؛ مسرتوں کے مہینے ربیع الاول کا آغاز ہو گیا

مومِنو خوشیاں مناؤ کملی والا آ گیا۔ ربیع الاول 1446 ہجری کا آغاز ہو گیا۔ عالمِ اسلام کے لئے مسرت کے مہینے کے آغاز پر چہار وانگِ عالم خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

جہلم سمیت پاکستان بھر کی مساجد میں ماہِ مسرت کا استقبال نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کی نعتیں پڑھتے ہوئے کیا جا رہا ہے۔ آج شب مساجد سے چراغاں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اہل اسلام نے آج شب سے ہی آنحضرت ﷺ کی ولات کی خوشیاں منانے کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ گلیوں اور بازاروں کو سجانے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ بارہ ربیع الاول تک ضلع جہلم سمیت ملک بھر میں، بیشتر آبادیوں میں گلیوں، بازاروں کی آرائش کر کے جشنِ ولات النبیﷺ کے لئے تیار کر لیا جائے گا۔

5 ستمبر کی شام سے ربیع الاول کے آغاز کا حکومت کی رویت ہلال کمیٹی نے 4 ستمبر کی شب ہی اعلان کر دیا تھا کیونکہ ماہِ صفر کے تیس دن گزشتہ شام کو تمام ہو گئے ہیں جس کے بعد ربیع الاول کا آغاز ناگزیر تھا۔

جمعرات کی شام سورج ڈھلتے ہی لاکھوں اہلِ اسلام ربیع الاول کا مبارک چاند دیکھنے کے لئے گھروں کی چھتوں پر اور کھلے مقامات پر جمع ہو گئے۔ ماہ ربیع الاول کاآغاز ہوگیا

یکم ربیع الاول کا قمری تقویم کے حساب سے آغاز ہو چکا ہے اور آج شب ربیع الاول کی پہلی تاریخ ہے جو جمعہ کی شام تک رہے گی۔ عید میلاد النبیﷺ منگل 17ستمبر کوہوگی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button