جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار

جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، دو منشیات فروش اور ایک شراب سپلائیر گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم منصور سلیم کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 5کلو800گرم چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم قمر عباس اور شراب سپلائر ملزم شہزاد انجم کو گرفتار کر لیا، ملزم قمر عباس سے 540گرام چرس اور ملزم شہزاد انجم سے 10لیٹر شراب برآمد کر لی گئی، پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button