پنڈدادنخان: تھانہ للِہ پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم مبین ثقلین کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضے سے 30 بور پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایس ایچ او تھانہ للہ کا کہنا ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ ناجائز اسلحہ معاشرے کے لیے سنگین خطرہ ہے، اس کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا تاکہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
