دینہ: سید ذاکر حسین شاہ کی زیر صدارت غوثیہ مسجد نکودر اڈہ میں محفل میلاد کا انعقاد

دینہ: خلیفہ حضور فخر ملت پیر سید ذاکر حسین شاہ جماعتی سجادہ نشین دربار عالیہ نکودر شریف کی زیر صدارت میلاد شریف کی محفل پاک غوثیہ مسجد نکودر اڈہ میں منعقد ہوئی۔
محفل پاک زیر قیادت حضرت پیر سید رضا حسین شاہ جماعتی خطیب اعظم مرکزی جامع مسجد نکودر شریف، نقابت کے فرائض علامہ مولانا محمد عثمان رضوی ،تلاوت حافظ ہاشم ، نعت شریف مدثر اقبال ، عامر افضل چشتی، محمد افتخار احمد پٹواری جبکہ خصوصی خطاب علامہ مولانا طیب عثمان صدیقی اور زیر نگرانی چوہدری نذیر احمد جماعتی صدر انجمن غلامان مصطفیٰ نکودر شریف منعقد ہوئی۔
محفل پاک میں محمد شکیل، کبیر احمد، محمد شہزاد اور جملہ اراکین کمیٹی نے تمام آنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ درود وسلام کے بعد پیر سید رضا حسین شاہ جماعتی نے عالم اسلام کے لئے خصوصی دعا کی ۔



