پنڈدادنخان میں ٹھیکیدار نالے کا کام ادھورا چھوڑ کر چل دیا

پنڈدادنخان میں نالے کا کام جتنی تیزی سے شروع ہوا اتنی ہی تیزی سے ختم بھی کر دیا گیا۔

نالے کے آس پاس کوئی مٹی نہیں ڈالی گئی، جہاں گندی کے ڈھیر تھے وہ اب بھی وہی پر موجود ہیں، جہاں جہاں گندا پانی کھڑا تھا وہ بھی جوں کا توں کھڑا ہے۔

چاہیے یہ تھا کہ نالے کو مکمل کر کے اس اردگرد مٹی ڈال کر جگہ کو ہموار کیا جاتا اور اس کی مضبوطی اور خوبصورتی کے لیے بھی کوئی کام کیا جاتا لیکن ٹھیکیدار یہ کہہ کر کہ فنڈز ختم ہوگئے ہیں ادھورا کام چھوڑ کر چلے گئے۔

عوامی وسماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس نالے کی مضبوطی اور خوبصورتی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

Exit mobile version