ملک محمد صدیق کی اہلیہ انتقال کر گئیں، نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے شخصیات کی شرکت

پڑی درویزہ کے رہائشی ملک محمد صدیق کی اہلیہ اور ملک محمد ندیم کی والدہ ماجدہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی عمر 75 سال تھی۔

مرحومہ کے پسماندگان میں ایک بیٹا اور پانچ بیٹیاں شامل ہیں جبکہ وہ معروف قانون دان ملک خلیق انجم اعوان ایڈووکیٹ کی پھوپھی بھی تھیں۔

مرحومہ کی نماز جنازہ کی امامت جامع اسلامیہ کالس چکوال کے مہتمم سید غلام علی شاہ نے کرائی۔ نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔

نماز جنازہ میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے جنرل سیکرٹری مرزا عبدالغفار کے صاحبزادے ہمایوں غفار مرزا بھی شریک ہوئے جبکہ مرزا عبدالغفار ذاتی مصروفیات کے باعث نماز جنازہ سے قبل سوگواران سے تعزیت کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئے تھے۔

بعد ازاں مرحومہ کو پڑی درویزہ کے قدیمی قبرستان میں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button