پنڈدادنخان میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر طالب علم سے موٹرسائیکل چھین لیا

پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر طالب علم سے موٹرسائیکل چھین لیا، ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان کے تھانہ للِہ کے علاقہ احمد آباد موٹروے فلائی اوور پر سر شام ڈکیتی کی واردات پیش آئی جہاں ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر گاؤں کے رہائشی طالب علم سہیل سے موٹر سائیکل چھین لیا اور فرار ہو گئے۔

واردات کی اطلاع ملنے پر اہل علاقہ موقع پر پہنچے لیکن ڈاکوؤں کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button