بجٹ کے نفاذکے بعد جہلم میں سیمنٹ کی بوری کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جہلم: وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ کے نفاذکے بعد شہر سمیت ضلع بھر میں سیمنٹ کی بوری کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ سیمنٹ سریا مہنگا ہونے کی وجہ سے تعمیراتی ٹھپ، مزدوروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق تعمیراتی شعبے میں بہتری اور اپنا گھر بنانے کا خواب پورا نہ ہوسکا،سستا مٹیریل ملنا مشکل ہوگیا،بجٹ پیش ہونے کے بعد تعمیراتی سامان 25 فیصدمہنگا ہوگیا۔مارکیٹ میں سیمنٹ کی بوری 1500روپے میں فروخت ہونے لگی جبکہ تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہونے سے غریب آدمی کیلئے اپنا گھربنانا مشکل ہو چکا ہے۔

مارکیٹ میں سریا 120 روپے کلو،بجری 260 روپے سینکڑا جبکہ ریت 3600 روپے فی ٹرالی کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے ،بجٹ کے بعد تعمیراتی میٹریل کے نئے نرخوں سے شہری ہی نہیں بلکہ اس کاروبار سے وابسطہ افراد بھی پریشان دکھائی دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button