پنڈدادنخان: بین الاقوامی شہرت کی حامل ایل سی آئی سوڈا ایش کھیوڑہ نے امسال بھی ماہ رمضان کے مقدس مہینہ میں علاقہ بھر کے معززین کے اعزاز میں کمپنی کے سرسبز لان میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔
افطار ڈنر میں چیف آپریٹنگ آفیسر ایل سی آئی حاجی عمر مشتاق ،ایچ آر منیجر عاقل کریم، حمزہ اسماعیل ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ایل سی آئی کھیوڑہ، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ عدیل مرزا،اے پلانٹ منیجر رانا عدیل،آئی آر منیجر سلیم صدیقی ، خواجہ وقار کمیونٹی آفیسر سمیت تحصیل بھر سے وکلا ،ڈاکٹرز ،سیاسی و سماجی اور مذہبی رہنماوں کے علاوہ تحصیل بھر کے صحافیوں سمیت معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر ایل سی آئی حاجی عمر مشتاق نے کہا کہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ ہمیں پیار محبت اور صبر کا درس دیتا ہے، رمضان المبارک ہمارے لیے اللہ تعالیٰ کا خصوصی انعام ہے۔ ایل سی آئی اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے علاقہ بھر کی فلاح و بہبود اور ماحول دوست پالیسیوں پر عمل پہرا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ماہ رمضان کا بابرکت مہینہ ہمیں پیار محبت اور صبر کا درس دیتا ہے رمضان المبارک ہمارے لیے اللہ تعالیٰ کا خصوصی انعام ہے۔ یہ مہینہ نزول قرآن کا مہینہ ہے۔ اللہ تعالیٰ کی خاص رحمتوں اور برکتوں کا نزول، فراخی رزق، ایک دوسرے کی خیر خواہی اور جنت میں داخل ہونے کے لیے اور جہنم سے نجات حاصل کرنے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کا مہینہ ہے۔
حاجی عمر مشتاق نے کہا کہ آخری کتاب و شریعت کے نزول کے ساتھ ہی اس ماہ میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نبوت کی بشارت دی گئی۔ یہ مقدس مہینہ اپنے اندر بے پناہ محاسن و فضائل سمیٹے ہوئے ہے ایل سی آئی اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے علاقہ بھر کی فلاح و بہبود اور ماحول دوست پالیسیوں پر عمل پہرا ہے۔
