رمضان المبارک؛ شہریوں کو سستی اور معیاری اشیاء فراہم کرنے کیلئے سہولت بازار مکمل فعال ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: سہولت بازاروں کو شہریوں کے لیے زیادہ سے زیادہ فائدہ مند بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ رمضان المبارک میں عوام کو معیاری اور سستی اشیائے خورد و نوش فراہم کرنے کے لیے ضلع جہلم میں دو سہولت بازار مکمل طور پر فعال ہیں، جہاں روزمرہ کی اشیاء انتہائی رعایتی نرخوں پر دستیاب ہیں۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے سہولت بازار کے دورے کے دوران کہی۔ انہوں نے مختلف کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور اشیائے خورد و نوش کی کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بنیادی اشیاء کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے ہدایت کی کہ سہولت بازاروں میں وافر مقدار میں اشیاء فراہم کی جائیں تاکہ شہری ایک ہی جگہ سے اپنی تمام ضروریات پوری کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے پرعزم ہے اور ان بازاروں میں دی جانے والی سہولتوں میں مزید بہتری لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button