جہلم: گندم کا ریٹ کم ہونے کے بعد مارکیٹ میں آٹے کا ریٹ جوں کا توں، شہریوں کا حکومت سے آٹے کا ریٹ کم کروانے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق جہلم سمیت ملک بھر میں غلہ منڈیوں میں گیہوں (گندم) کی قیمتیں کم تو ہوئی ہیں مگر شہر سمیت ضلع بھرمیں آٹے کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں ، مہنگے داموں آٹابازاروں و مارکیٹوں میں فروخت ہو رہا ہے۔
گندم کی قیمت تو کم ہوئی ہے مگر آٹے سمیت دیگر اشیائے خوردونوش، سبزیاں، پھل فروٹ سرکاری نرخ ناموں کے مطابق عوام کو میسر نہیں ہیں اور نہ ہی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دکانداروں کو سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کروانے کا پابند بنارہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ موجودہ حالات میں اشیاء خوردونوش سرکاری نرخوں پر فروخت کروانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ شہریوں کا اعتماد حکومت پر بحال ہو سکے ۔
