جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، خاتون منشیات فروشہ سمیت 5 ملزمان گرفتار

پنڈدادنخان: جہلم پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر کے بھنگ، چرس، آئس اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران پنڈدادنخان اور جلالپور شریف میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں بھنگ، چرس اور آئس سمیت ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران شہریوں میں بھنگ فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 14 کلو 60 گرام بھنگ برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

دوسری کارروائی میں تھانہ جلالپور شریف پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کیا، جن میں 2 مبینہ لیڈی منشیات فروش بھی شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 220 گرام آئس جبکہ ایک ملزم سے 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

اسی طرح تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے ایک اور کارروائی کے دوران منشیات فروش ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 250 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے محفوظ رکھنے کے لیے منشیات فروشوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، جبکہ شہریوں کے تعاون سے معاشرے سے منشیات کے مکمل خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button