جہلم میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں شروع، مساجد و مدارس کو سجانے کا سلسلہ جاری

جہلم شہر میں جشنِ عید میلاد النبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کو شایانِ شان اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ عاشقانِ رسول ﷺ کی جانب سے شہر کی مساجد اور دینی مدارس کو برقی قمقموں، سبز جھنڈیوں اور دیگر آرائشی سامان سے سجانے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

درباروں سے ملحقہ مساجد میں بھی جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے خصوصی انتظامات کی تیاریاں جاری ہیں۔ عاشقانِ رسول ﷺ کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ مساجد اور مدارس کو بھرپور انداز میں سجایا جائے گا اور جشنِ ولادتِ باسعادت کے تمام پروگرام مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ سے محبت و عقیدت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور آپ ﷺ کی ولادتِ باسعادت کی خوشیاں منانا ہمارے لیے باعثِ سعادت ہے۔

عاشقانِ رسول ﷺ نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر صفائی ستھرائی، سڑکوں کی تزئین و آرائش، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر ضروری انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button