ہائی سکول ڈومیلی کے نہم جماعت کے طالب علم حافظ محمد صلاح الدین نے 490نمبرحاصل کر لئے

سوہاوہ: گورنمنٹ ہائی سکول ڈومیلی کے نہم جماعت کے طالب علم حافظ محمد صلاح الدین نے 490نمبرحاصل کر لئے۔ اساتذہ اکرام، والدین اور دوستوں نے صلاح الدین کو کامیابی پرمبارکباد پیش کی،صلاح الدین نے سکول سے ٹاپ کیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی بورڈ نےسالانہ نہم جماعت کارزلٹ جاری کردیاجس میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈومیلی کے ہونہار طالب علم حافظ محمدصلاح الدین جماعت نہم کے سالانہ رزلٹ میں 555میں سے490نمبر لیکرڈومیلی اور اپنے سکول سے ٹاپ کرلیا جس میں والدین،اساتذہ اکرام اور دوستوں کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر ہیڈماسٹر ذیشان کیانی نے کہاکہ ہمارے سکول کے ہونہار طالب علم حافظ محمدصلاح الدین نے جماعت نہم میں اچھے نمبروں سے کامیابی حاصل کی۔ اس نے والدین اساتذہ اکرام اور علاقے کانام روشن کیا، امیدہے اسی طرح میٹرک میں بھی یہ طالب علم کامیابی سمیٹے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button