میونسپل کمیٹی کو بڑی تعداد میں ضروری سامان و جدید مشینری فراہم کی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: میونسپل کمیٹی کو بڑی تعداد میں ضروری سامان و جدید مشینری فراہم کی گئی ہے تاکہ شہر میں صفائی کابہترین نظام بنایا جاسکے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے شہر کے مختلف علاقوں میں مصروف عمل میونسپل کمیٹی کے عملہ سینٹری برانچ اورشہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بھی اس حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے کوڑا کرکٹ مقررہ جگہوں پر ہی پھینکنا چاہئے تاکہ ماحول کوصاف رکھنے میں آسانی ہو۔
ڈپٹی کمشنر نے عملہ کو سڑکوں کے اطراف میں بہترین صفائی کرنے اور نکاسی آب میں روکاوٹوں کودور کرنے کی ہدایت کی۔



