دینہ میں کبوتر پکڑتے ہوئے 15 سالہ لڑکا کرنٹ لگنے سے جاں بحق

دینہ میں کبوتر پکڑتے ہوئے 15 سالہ لڑکا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا، ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے گاؤں مالدیو میں 15 سالہ مجتبیٰ ولد شکیل احمد کبوتر پکڑتے ہوئے بجلی کی مین لائنز کے ساتھ ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں مجتبیٰ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، کرنٹ لگنے کی وجہ سے لڑکے کا دائیاں بازو اور بائیں ٹانگ بھی جل گئی۔

ریسکیو 1122 نے ڈیڈ باڈی کو رورل ہیلتھ سنٹر دینہ منتقل کر دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button