یونین کونسل کالا گوجراں میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے اہم میٹنگ کا انعقاد

جہلم: اسسٹنٹ کمشنر شمس الرحمٰن کی خصوصی ہدایت پر یونین کونسل کالا گوجراں میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس میں یونین کونسل کی کمیٹیوں کے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ میٹنگ میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی نمائندگی اسسٹنٹ مینیجر آپریشن محمد کبیر نے کی۔

اجلاس کے دوران شرکاء نے علاقے میں صفائی کے حوالے سے مختلف شکایات پیش کیں جبکہ کمیٹی ممبران سے تجاویز بھی طلب کی گئیں تاکہ مسائل کا بہتر حل تلاش کیا جا سکے۔

میٹنگ کی میزبانی کے فرائض سیکرٹری یونین کونسل کالا گوجراں عاطف اکرم نے انجام دیے۔ اس موقع پر شرکاء نے باہمی مشاورت سے صفائی ستھرائی کے نظام کو مؤثر اور بہتر بنانے کے لیے اپنی اپنی خدمات پیش کرنے کی آمادگی ظاہر کی۔

Exit mobile version