اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کا سرکاری سکول کا دورہ، عوامی مسائل پر سابق ایم پی اے سے ملاقات

پنڈدادنخان: اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان عائشہ شفقت نے گورنمنٹ پرائمری سکول کوٹ کلاں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا اور سکول میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے سکول کے تعلیمی ماحول اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے سکول سٹاف کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے صفائی ستھرائی کے معیار کو بہتر رکھنے اور طلباء کو سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنے پر زور دیا۔

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر عائشہ شفقت نے اپنے دفتر میں سابق ایم پی اے چوہدری حاجی ناصر محمود للہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران علاقے میں درپیش مختلف عوامی مسائل اور شہریوں کو درپیش مشکلات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے عوامی مسائل کے حل کے لیے ممکنہ اقدامات اور متعلقہ محکموں کے ذریعے مسائل کے ازالے پر بات چیت کرتے ہوئے انہیں فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Exit mobile version