جہلم میں سینکڑوں آٹے کے تھیلے چوری کرنے کرنے والا چور گرفتار

جہلم: تھانہ کالا گجراں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ان کی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم شہریار کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے چوری شدہ 110 آٹے کے تھیلے مالیتی 1 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف تمام ضروری شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور اسے جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کے اس کیس میں ملزم کو سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا تاکہ قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جا سکے۔

Exit mobile version