جہلم میں فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

جہلم: ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم کی اہم کارروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم گل جبارکو گرفتار کر لیا، ملزم سے رائفل 12 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لی گئی۔ ملزم نے شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button