شہریوں کے مسائل فوری طور پر حل کر کے داد رسی کی جائے گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

سوہاوہ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انور، آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کی ہدایات پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ سوہاوہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

کھلی کچہری میں شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کی گئی اور مسائل سنے گئے۔ ڈی پی او جہلم نے متعلقہ افسران کو سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ کھلی کچہریوں میں پولیس افسران عوام کے سامنے جوابدہ ہوتے ہیں،سائلین کے مسائل فوری طور پر حل کر کے داد رسی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں میں پیش ہونے والے شہریوں کی درخواستوں کا ریکارڈ آن لائن سافٹ ویئر شکایات مینجمنٹ سسٹم پر رکھا جاتا ہے اور مقرر کردہ ٹائم لائن پر ان درخواستوں کے بارے میں متعلقہ افسران سے فالو اپ لیا جاتا ہے۔ متعلقہ افسران کی جانب سے کارروائی کو ہر ممکن یقینی بنایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button