مہنگائی میں عید کی خریداری بڑا امتحان، کیا خریدیں کیا نہ خریدیں، متوسط طبقہ کیلئے فیصلہ کرنا مشکل

جہلم: مہنگائی میں عید کی خریداری بڑا امتحان بن گئی، کیا خریدیں کیا نہ خریدیں متوسط طبقہ کے لئے فیصلہ کرنا مشکل ہوگیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر چیز کی قیمت ڈبل ہوگئی ہے، پہلے 2 سوٹ بناتے تھے اب ایک پر ہی گزارہ کرنا پڑے گا۔دوپٹے رنگنے والوں کی دکانوں پر بھی رش ہے تو درزیوں کے بھی نخرے آسمان پر پہنچ گئے۔

درزیوں نے وقت پر کپڑے تیار کرنے کیلئے 3 شفٹوں میں کام شروع کررکھا ہے۔

شہر کے بازاروں میں جیولری ، ریڈی میڈ کپڑوں، چوڑیوں، مہندی، جوتوں سمیت ایک ہی چھت تلے تمام اشیا موجود ہونے سے خواتین کی مشکل آسان جبکہ دکانداروں کی موجیں لگی ہوئی ہیں۔

شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیاہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے موثر حکمت ِ عملی طے کی جائے تاکہ غریب ،نادار سفید پوش طبقہ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔

Exit mobile version