جہلم میں سرچ آپریشن کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والے 4 ملزمان گرفتار

جہلم پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والے چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور خنجر برآمد کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم کے نواحی علاقہ میں ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ان کی ٹیم نے سرچ آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کی چیکنگ کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے چار عدد پسٹل اور ایک خنجر برآمد کیا گیا، جنہیں قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ چوٹالہ میں الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ناجائز اسلحہ معاشرے میں خوف و ہراس، جرائم اور امن و امان کی صورتحال کو متاثر کرنے کا سبب بنتا ہے، اس لیے ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور ضلع میں امن و امان کے قیام کے لیے سرچ آپریشنز، ناکہ بندیوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button