سوہاوہ پولیس کی اہم کارروائی، اغواء ہونے والی دو بہنیں بحفاظت بازیاب

سوہاوہ پولیس نے اغواء کے مقدمہ میں مطلوب دو مغوی بہنوں کو پیشہ ورانہ مہارت، جدید تفتیشی طریقہ کار اور مسلسل کاوشوں کے ذریعے بحفاظت بازیاب کرلیا۔

جہلم پولیس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق تھانہ سوہاوہ میں دو بہنوں کے اغواء کا مقدمہ درج ہونے کے بعد ان کی تلاش کا سلسلہ جاری تھا۔ ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور انچارج ایس ایس آئی او یونٹ نے مغویان کی بازیابی کے لیے بھرپور کوششیں شروع کیں۔

پولیس ٹیم نے جدید تفتیشی طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے خفیہ اطلاعات، جدید تکنیک اور ہیومن ریسورس سے مدد حاصل کی اور مسلسل محنت کے بعد کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دونوں مغوی بہنوں کو بحفاظت بازیاب کرلیا۔

پولیس کے مطابق مغویان کی بازیابی کے بعد مقدمہ کے دیگر پہلوؤں پر بھی مزید تفتیش جاری ہے اور واقعے سے متعلق تمام شواہد اور معلومات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ جہلم پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

↑
Exit mobile version