جہلم پولیس کا شراب سپلائرز ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار

جہلم پولیس کا شراب سپلائرز ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 2 ملزمان کو شراب سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم آفتاب احمد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

للِہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم صفدر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پانچ لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button