جہلم: موٹرسائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

جہلم: ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم کی اہم کارروائی، موٹرسائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس جہلم نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کرنے والے ملزم عدنان کو گرفتار کر لیا، ملزم سے ایک عددمسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ پولیس جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button