اشیاء خوردونوش کی زائد قیمت وصول کرنے پر سخت کارروائی کی جائے، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

جہلم: روز مرہ کی اشیاء خوردونوش کی زائد قیمت وصول کرنے پر سخت کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں کو ریلیف دیا جا سکے۔

یہ بات ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ہفتہ وار میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سبزیوں پھلوں اور دیگر اشیاء خوردونوش کی سرکاری قیمتوں اور مارکیٹ کے اندر دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے ہدایت کی کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ کا دورہ کریں اور زائد نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button