پروفیسر فرحان اسلم پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایٹ کالج پنڈدادنخان کے بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب

کھیوڑہ: تحصیل پنڈدادنخان کے معروف ماہر تعلیم پروفیسر محمد فرحان اسلم پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن البیرونی گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج پنڈدادن خان کے بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے، علاقے بھر کے سیاسی، سماجی، صحافتی اور ٹیچرز یونین نمائندگان نے مبارکباد پیش کی اور دعاؤں سے نوازا۔

کھیوڑہ کے رہائشی تحصیل پنڈدادنخان کے معروف ماہر تعلیم پروفیسر محمد فرحان اسلم پنجاب پروفیسر محمد فرحان اسلم پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایٹ کالج پنڈدادنخان کے بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر چوہدری عابد اشرف جوتانہ رہنما مسلم لیگ ن، البیرونی ڈگری کالج کے پرنسپل پروفیسر خالد محمود کھوکھر، وائس پرنسپل پروفیسر نیاز اعوان، ملک ظہیر احمد اعوان صدر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان، ملک نئیر اعوان جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان، مدثر ملک اور ہارون جلیل کھوکھر نے مبارکباد دی۔

پروفیسر محمد فرحان اسلم کو معروف بزنس مین کھیوڑہ عبدالاحد احمد گوندل ڈائریکٹر دارارقم سکول کھیوڑہ، حاجی مرزا نوید انجم اکاؤنٹس انچارج پی ایم ڈی سی، پروفیسر علی رضا، پروفیسر اسد بشیر مرزا، سید اصغر رضا شیرازی رہنماپاکستان پیپلز پارٹی، عثمان خان پراپراٹی ایڈوائزر، ملک حکیم سید اختر علی شاہ چیئرمین تحصیل پریس کلب رجسٹرڈپنڈدادنخان، حافظ طاہر ارشاد، وسیم وصی سیکرٹری انفارمیشن تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان نے مبارکباد دی۔

پروفیسر محمد فرحان اسلم کو ملازم حسین، طاہر عابد قریشی ہرنپور، ملک طارق رہنما مسلم لیگ ن کھیوڑہ، ملک باصر کھوکھر امیدوار چیئرمین، کھیوڑہ ملک عبید انوار رہنما پی ٹی آئی وامیدوار چیئرمین کھیوڑہ، ملک سلیم اعوان رہنما پی ٹی آئی و امیدوار چیئرمین کھیوڑہ اور دیگر تمام مکتب و فکر کے لوگوں نے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تمام افراد نے ان کو جنرل سیکرٹری کا عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button