ڈی ایس پی ٹریفک خرم فیاض کا ضلع کچہری جہلم کا دورہ، اوورسیز پاکستانی ملک محمد صادق کے ترقیاتی کاموں کو سراہا

جہلم: ڈی ایس پی ٹریفک جہلم خرم فیاض نے ضلع کچہری جہلم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اوورسیز پاکستانی ملک محمد صادق آف یو کے کے ہمراہ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک خرم فیاض نے کہا کہ ملک محمد صادق نہ صرف روڈ سیفٹی ایکسپرٹ ہیں بلکہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے ضلع جہلم میں مختلف ترقیاتی کام کروائے جن میں ٹریفک وارڈنز کے لیے شیڈز کی تنصیب، ٹریفک سائن بورڈز کی تنصیب، زیبرا کراسنگ کی مرمت و رنگ و روغن، پودوں کی صفائی اور ان کو پانی لگوانے کے کام شامل ہیں۔

ڈی ایس پی خرم فیاض نے مزید کہا کہ ملک محمد صادق ضلع جہلم کے لیے اپنی خدمات خلوص نیت سے انجام دے رہے ہیں، ان کی نگرانی میں ہونے والے یہ کام عوام کی سہولت اور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ ایسے فلاحی منصوبوں میں مکمل تعاون یقینی بنایا جائے۔

ملک محمد صادق نے اس موقع پر کہا کہ وہ ایک اوورسیز پاکستانی ہونے کے ناطے اپنے شہر جہلم کے ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں میں حصہ لینا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تمام کام عوامی مفاد میں کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں۔

ڈی ایس پی خرم فیاض نے ملک محمد صادق آف یو کے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جہلم کو صاف، خوبصورت اور ٹریفک کے لحاظ سے محفوظ بنانے کے لیے ان جیسے مخلص افراد کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔

واضح رہے کہ ملک محمد صادق کو ماضی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور ڈپٹی کمشنر جہلم کی جانب سے ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں روڈ سیفٹی ایکسپرٹ لیٹر بھی دیے جا چکے ہیں۔ شہریوں نے بھی ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک محمد صادق جہلم کے ایک فعال اور مخلص سپوت ہیں جو ہمیشہ عوامی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button