پنجاب بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد آج سے ہو گا، سپورٹس آفیسر عبدالرشید

پنڈدادنخان: وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد آج سے ہو گا، جہلم میں آج فٹبال میچ میں متعدد ٹیمیں حصہ لے گی۔
تحصیل سپورٹس آفیسر پنڈدادنخان عبدالرشید کی خصوصی کاوش سے پنڈدادنخان فٹبال کلب کی ٹیم بھی اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ ٹورنامنٹ میں کل 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، فائنل میچ کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر رملہ علی ہوں گی جبکہ جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور نقد انعام دیا جائے گا ۔
اس حوالے سے تحصیل سپورٹس آفیسر پنڈدادنخان عبدالرشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح جہلم میں بھی سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ کھیل نوجوانوں میں ذہنی اور جسمانی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں۔



