اسلحہ لائسنس کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو منتقل

محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو منتقل کر دیئے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے اسلحہ لائسنس کے اختیارات کی منتقلی پنجاب آرمز رولز 2023 کے تحت کی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق انفرادی اسلحہ لائسنس منتقلی کے اختیارات ڈی ایس جوڈیشل/ متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو تفویض کر دئیے گئے۔ موجودہ کیٹیگری میں اسلحہ، بور کی تبدیلی، گولیوں میں اضافے کے اختیارات بھی سونپ دیئے گئے ہیں۔

ڈوپلیکیٹ اسلحہ لائسنس اجراء کے تمام اختیارات بھی ڈپٹی کمشنرز کو دے دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button