بلال اظہر کیانی کا جہلم کے مختلف پیٹرول پمپوں کا دورہ، پی ایم فیول سبسڈی پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ لیا

جہلم: وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کے ہمراہ شہر کے مختلف پیٹرول پمپوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وزیراعظم ایندھن ریلیف (PM فیول سبسڈی) پروگرام پر عملدرآمد، سبسڈی کی شفاف فراہمی، شہریوں کی رجسٹریشن اور پٹرول کی دستیابی کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے مختلف پیٹرول پمپوں پر موجود شہریوں سے براہِ راست گفتگو کی اور انہیں حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی فیول سبسڈی کے حصول کے لیے رجسٹریشن کے طریقہ کار سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ انہوں نے شہریوں کو بتایا کہ آسان کوڈ یا پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن کروا کر حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی اس مالی سہولت سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

وزیر مملکت نے پیٹرول پمپوں پر سبسڈی پروگرام کے تحت جاری سہولیات اور انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور پیٹرول پمپ مالکان و عملے کو حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ سبسڈی کی فراہمی کے عمل میں کسی قسم کی بدعنوانی، ذخیرہ اندوزی یا ناانصافی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور شہریوں کو مقررہ طریقہ کار کے مطابق ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کو ضلع جہلم میں پی ایم فیول سبسڈی کی فراہمی، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ عوام الناس کو سبسڈی پروگرام سے متعلق ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے، شہریوں کی رجسٹریشن کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے اور پروگرام کے تحت ملنے والے ریلیف کی شفاف اور بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button