ضلع جہلم میں قصابوں نے جانوروں کی نسل کشی شروع کر دی، انتظامیہ خاموش تماشائی
جہلم شہر سمیت ضلع بھرکے قصابوں نے جانوروں کی نسل کشی شروع کر دی، انتظامیہ خاموش تماشائی، قصاب پابندی کے باوجود سرعام مادہ جانوروں کو ذبح کر کے شہریوں کو مہنگے داموں گوشت فروخت کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قانوں نافذ کرنے والے اداروں کی عدم دلچسپی کے باعث ضلع جہلم کے قصابوں نے حکومتی پابندی کے باوجود مادہ جانوروں کو ذبح کرنا معمول بنالیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے گائے کے گوشت کا نرخ فی کلو 800روپے اور بکرے کے گوشت کا نرخ فی کلو نرخ 1600روپے مقرر کر رکھا ہے۔
ضلع بھر کے قصابوں نے انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخنامے کو نظر انداز کرتے ہوئے گائے کے گوشت کاریٹ1ہزارروپے سے11سو روپے کلو تک فروخت کرنا شروع کررکھا ہے جبکہ بکرے کا گوشت 22سو روپے سے25سو روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ قصاب نر جانوروں کو ذبح کرنے کی بجائے مادہ جانوروں کو زبحہ کر کے گوشت فروخت کرنے کو ترجیح دی جاتی ھے جس سے ضلع جہلم میں جانوروں کی نسل کشی کا خدشہ پیدا ہو چکا ہے۔
شہریوں نے اعلی حکام سے پر زورمطالبہ کیا ہے کہ لاقانونیت کا نوٹس لیکر قانون کی حکمرانی کا حکم کیا جائے۔



