دینہ کے معروف صحافی رضوان سیٹھی کا دینہ پریس کلب کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام ، عشائیہ کی تقریب میں چیئر مین امجد محمود سیٹھی ، صدر سید توقیر آصف شاہ ، سینئر نائب صدر عرفان محبوب ، حاجی چوہدری اظہر ،حاجی افتخار احمد مغل ، جنرل سیکرٹری چوہدری عادل ، فنانس سیکرٹری شعبان چوہدری ، سہیل انجم قریشی ، احمد ندیم ، ادریس چوہدری ، محمد افضل سمیت دیگر کی شرکت ، عشائیہ میں شہر کے مسائل کے علاوہ دیگر مختلف امور پر تبادلہ خیالات ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے معروف صحافی رضوان سیٹھی نے اپنی رہائش گاہ پر دینہ پریس کلب کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں دینہ پریس کلب کے تمام عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔
دینہ پریس کلب کے چیئر مین امجد محمود سیٹھی ، صدر سید توقیر آصف شاہ ، حاجی اظہر چوہدری ،سینئر نائب صدر عرفان محبوب ، انجمن طلباء اسلام کے حاجی افتخار احمد مغل آئرن سٹور والے ، جنرل سیکرٹری عادل چوہدری ، فنانس سیکرٹری شعبان چوہدری ، سہیل انجم قریشی ، احمد ندیم ، ادریس چوہدری اور محمد افضل سمیت دیگر شریک تھے۔
عشائیہ میں رضوان سیٹھی نے مہمانوں کا سپیشل چکن سوپ ، مٹن ، باربی کیو ، چکن قورمہ ، چکن پلاؤ ، فروٹ سیلڈ ، پاستہ، گاجر کا حلوہ سے تواضع کی، عشائیہ میں دینہ پریس کلب میں شہر کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اور ان کے حل کے لیے اعلی افسران تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ، عشائیہ میں دیگر مختلف امور پر بھی تبادلہ خیالات کیا۔
