سوہاوہ کے شہری آئندہ دو دن میں اپنے پراپرٹی ٹیکس جمع کروائیں، ای ٹی او وسیم حیدر

سوہاوہ: نو تعینات ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ جہلم کے ای ٹی او وسیم حیدر نے چارج سنبھالتے ہی ضلع جہلم میں ٹیکس نادہندگان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے درجنوں دکانوں پلازوں کو سیل کیا۔

ای ٹی او وسیم حیدر نے سوہاوہ شہر کا دورہ کیا اور تاجر برادری سے ملاقاتیں کیں جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوہاوہ کی عوام قانون کی پاسداری کرنے اور قانون پسند لوگ ہیں، سوہاوہ شہر میں تاجر برادری سے ملاقات انتہائی خوش آئند رہی۔ شہری آئندہ دو دن میں اپنے پراپرٹی ٹیکس جمع کروائے کیونکہ دو دن کی مہلت کے بعد گرینڈ آپریشن ناگزیر ہوچکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ جہلم کا کام ٹیکس جمع کرنا ہے جس حوالے سے اعلی احکام کے سخت احکامات ہیں جن پر عملدرآمد کرنا میرے فرائض میں شامل ہے۔ میرے دروازے ہر خاص و عام کے لیے کھلے ہیں، تاجر برادری اپنے تحفظات ٹیکس کی درستگی تصیح کے لیے میرے پاس کسی وقت بھی آ سکتے ہیں، انشاء اللہ کسی کے ساتھ ٹیکس کے حوالے سے زیادتی نہیں ہو گی۔

ای ٹی او وسیم حیدر نے تحصیل پریس کلب سوہاوہ کی طرف سے تاجر برادری کی درخواست اور اپیل پر شہریوں کو مہلت میں توسیع دیتے ہوئے منگل تک کا وقت دیا ہے کہ جن تاجروں کو ٹیکس میں درستگی کروانی ہے وہ منگل تک کروا لیں، بدھ سے بلا تفریق بھاری آپریشن کرنا ناگزیر ہو گا۔

یاد رہے کہ ایکشن کمیٹی کی طرف سے ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی گئی تھی جس پر محکمے کا موقف ہے کہ وہ رٹ خارج ہو چکی ہے اور سینئر افسران کی طرف سے ٹیکس وصولی کو عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی گئی جس وجہ سے آئندہ چند دنوں میں ٹیکس نادہندگان کے خلاف بڑے آپریشن کا امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button