چوہدری فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ کے تعاون سے ڈائیلاسز مشینری سول ہسپتال جہلم کو عطیہ

جہلم شہر کے معروف سماجی شخصیت و معروف قانون دان چوہدری فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ اور انکی فیملی سمیت عزیز و اقارب کے تعاون سے لاکھوں روپے مالیت کی ڈائیلاسز مشینری ڈی ایچ کیو ہسپتال میں عطیہ کردی گئی۔ غریب نادار، مستحق مریضوں کی جانب سے چو ہدری فرحت کمال ضیاء، انکی فیملی سمیت عزیز و اقارب کو خراج تحسین ، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے مشینری نصب ہونے کے بعد افتتاح کیا اور دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی معروف سماجی شخصیت و معروف قانون دان چوہدری فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور ان کی فیملی سمیت عزیز و اقارب کے تعاون سے لاکھوں روپے مالیت کی ڈائیلاسز مشینری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں عطیہ کردی گئی۔

لاکھوں روپے کی مشینیں چوہدری فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ اور ان کی فیملی سمیت عزیز و اقارب نے اپنی جیب سے ہسپتال میں عطیہ کیں اور مشینری کو نصب کروانے کے بعد فعال بنا دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کے شعبہ ڈائیلائسز میں چوہدری فرحت کمال ضیا کی طرف سے عطیہ کی گئیں مشینری کو نصب ہونے کے بعد فعال بنا دیا گیا ہے۔

اس موقع پر انتہائی سادہ مگر پروقار تقریب منعقد کی گئی ، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے معروف قانون دان چوہدری فرحت کمال ضیا ء کی سماجی خدمات پر انہیں اور ان کے عزیز رشتے داروں دوست احباب کو خراج تحسین پیش کیا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ چوہدری فرحت کمال ضیاء مخلوق خدا کی خدمت کے لئے ہمیشہ فرنٹ فٹ پر موجود ہوتے ہیں ایسے لوگ اللہ کی طرف سے نادار، مستحق افراد کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہوتے۔ چوہدری فرحت کمال ضیاء فلاحی کاموں میں سب سے آگے موجود ہوتے ہیں اللہ پاک بھی حقو ق العباد ادا کرنے والے افراد کو پسند فرماتے ہیں۔

شہر کی سماجی ، رفاعی ،فلاحی ، مذہبی ،صحافتی شہری تنظیموں کے عمائدین نے چوہدری فرحت کمال ضیاء کی بے لوث خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button