سابق بینک کیشئر چوہدری حنیف مرحوم کی اہلیہ، صحافی میاں اطہر عمران کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں

کھیوڑہ: سابق بینک کیشئر چوہدری حنیف مرحوم کی اہلیہ اور معروف صحافی میاں اطہر عمران کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں، نماز جنازہ میں علاقے بھر سے صحافی برادری سیاسی و سماجی شخصیات ودیگر تمام مکتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک کے سابق کیشئر چوہدری حنیف کی اہلیہ معروف صحافی میاں اطہر عمران کی والدہ محترمہ انتقال کرگئیں، مرحومہ کا نماز جنازہ شان اسلام جنازہ گاہ میں پڑھایا گیا، علاقے بھر سے شرکت کرنے والی صحافی برادری سیاسی و سماجی شخصیات میں ملک ظہیر احمد اعوان صدر تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان، جنرل سیکرٹری ملک نیر اعوان، چیئرمین حکیم سید اختر علی شاہ بخاری، چوہدری اسماعیل جوتانہ اور سابق تحصیل نائب ناظم راجہ افتخار احمد شہزاد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ میں امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 26 کرنل (ر) سید زاہد شیرازی، امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 26محترم پھپھرہ، معروف سماجی شخصیت چوہدری مسعود کھوتھی، عابد قریشی، حافظ طاہر ارشاد وسیم وصی انفارمیشن سیکرٹری تحصیل پریس کلب، عثمان خان معروف پراپرٹی ایڈوائزر، منشاء طور معروف پراپرٹی ایڈوائزر، سید اسد بخاری، چوہدری اختر آرائیں، یونس شہباز، خواجہ شفقت نے شرکت کی۔

نماز جنازہ چوہدری اعجاز، صفر علی خان، خان تجمل خان، افضل بٹ سابق کونسلر، حاجی مختار آرائیں، حاجی ریاض، ماسٹر اشفاق گوندل، چوہدری شاہد آصف، چوہدری زبیر جمیل جنرل سیکرٹری انجمن تاجران پنڈدادنخان، چوہدری انتظارالحق، راجہ ابوبکر، راجہ مدثر حیات، ملک غلام مصطفیٰ مٹھو، شاہد بگوان سابق کونسلر، ملک سعادت محمود اعوان، جمیل بٹ سابق کونسلر اور ان کے علاوہ علاقے بھر صحافی برادری سیاسی و سماجی شخصیات ودیگر تمام مکتب وفکر کے لوگوں نے شرکت کی اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button