جہلم: شہری سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھیننے والے 2 ملزمان گرفتار

جہلم پولیس کی اہم کارروائی، گن پوائنٹ پر شہری سے موٹر سائیکل چھیننے والے 2 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ابراق اور شہریار کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے دوران واردات چھینا جانے والا موٹر سائیکل اور پسٹل 30بور معہ ایمونیشن بر آمد کر لئے گئے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لئے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے جہلم پولیس مصروف عمل ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button