جہلم میں ایک شہری کو قتل اور ایک کو زخمی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

جہلم: صدر پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں ملوث دو ملزمان گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر پولیس جہلم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان شہریار خان اور محمد ارسلان کو گرفتار کر لیا،قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم شہریار خان سے پسٹل 30بور معہ روند برآمد کر لئے گئے جبکہ اقدام مقدمہ میں ملوث ملزم محمد ارسلان سےپسٹل9ایم ایم معہ روند برآمد کر لیا۔

ملزم شہریار خان نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر عمر نام کے شہری کو قتل جبکہ ملزم محمد ارسلان نے فائرنگ کر کے حارث نواز نامی شہری کو زخمی کر دیا تھا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button