جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سنیہ صافی کی نگرانی میں میونسپل کمیٹی کی دکانوں کی شفاف نیلامی

جہلم: بلدیاتی اداروں کی آمدن میں اضافے اور سرکاری املاک کے موثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) سنیہ صافی کی زیر نگرانی ضلع کونسل ہال میں میونسپل کمیٹی کی دکانوں کی نیلامی منعقد کی گئی، جس میں مختلف افراد نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے بولی کے عمل میں حصہ لیا۔

نیلامی کے دوران میونسپل کمیٹی کی مختلف دکانوں کے لیے بولیاں وصول کی گئیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) نے تمام مراحل کی خود نگرانی کرتے ہوئے اس امر کو یقینی بنایا کہ نیلامی کا عمل مکمل شفافیت، میرٹ اور مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق انجام پائے۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کا عملہ بھی موجود تھا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) سنیہ صافی نے کہا کہ سرکاری املاک کا شفاف، مؤثر اور عوامی مفاد کے مطابق استعمال حکومت پنجاب کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ نیلامی سے متعلق تمام قانونی تقاضے، دستاویزی کارروائی اور ریکارڈ کی تکمیل بروقت یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کے شفاف اقدامات سے نہ صرف بلدیاتی اداروں کے مالی وسائل میں اضافہ ہوگا بلکہ عوامی مفاد کا تحفظ اور سرکاری املاک کا بہتر انتظام بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button