زراعت کے فروغ اور کسانوں کی سہولت کی خاطر متعدد اقدامات جاری ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس

جہلم: حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ زراعت کے زیر اہتمام زراعت کے فروغ اور کسانوں کی سہولت کی خاطر متعدد اقدامات جاری ہیں جبکہ گندم کے بیج اور کھادوں کی بروقت سرکاری قیمتوں پر فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

یہ بات ڈی سی جہلم میثم عباس نے ایگریکلچر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں زراعت کے فروغ کے لیے محکمہ زراعت کے مختلف اقدامات اور نئے پروگراموں بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کسان خوشحال، پنجاب خوشحال پروگرام کے تحت حکومت پنجاب کی جانب سے ہرابھراپنجاب پروگرام میں ہر کسان کو ہر فصل پر قرض کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حکومت پنجاب کی طرف سے چھوٹے کسانوں کے لیے کسان کارڈ کی تقسیم بھی جاری ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیر اعلی پنجاب کے زرعی گریجوایٹس انٹرن شپ پروگرام کے تحت زرعی گریجوایٹس بھی فیلڈ میں کام کر رہے ہیں جبکہ گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت 68 کسانوں کو ٹریکٹرز کی قرعہ اندازی بھی ہو چکی ہے۔ اس کے علاؤہ محکمہ زراعت کے زیر اہتمام شجر کاری، یوریا کھاد کی دستیابی، گرین ٹریکٹر سکیم، اینٹی ڈینگی و سموگ مہم بھی جاری ہے۔

ڈی سی جہلم نے حکومت پنجاب کے نئے پروگراموں اور کسانوں کے لئے جاری فلاحی و زراعت فروغ سکیموں پر مکمل طور عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع جہلم میں 91 کھاد ڈیلر رجسٹرڈ ہیں جبکہ 49 ڈیلرز کا پاس بیج سرکاری قیمتوں پر دستیاب ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button