شادی بیاہ کا سیزن اور سکولز و کالجز کے تفریحی معلوماتی ٹورز عروج پر، ٹرانسپورٹر نے بکنگ کے ریٹس بڑھا دیے

جہلم اور اسکے گردونواح میں شادی بیاہ کا سیزن اور سکولز و کالجز کے تفریحی معلوماتی ٹورز عروج پر ہونے کے باعث ٹرانسپورٹر نے بھی بکنگ کے ریٹس بڑھا کر پانچ سے دس ہزار روپے تک کا مزید اضافہ کر دیا۔ بسوں، کوسٹرز اور ہائی ایسزکی بکنگ کے باعث جنرل بس سٹینڈ سے عام مسافروں کیلئے ٹرانسپورٹ کم پڑ گئی۔

بتایا گیا ہے کہ موسمی تبدیلی اور سردی کی آمد کیساتھ ہی شادی بیاہ کا سیزن بھی اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے جس کیساتھ ہی سکولز کا لجزر نے بھی بچوں کے تفریحی معلوماتی ٹورز شروع کر رکھے ہیں، اس صورتحال کے باعث بڑی گاڑیوں کی بکنگ میں کافی حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔

شادی بیاہ اور تفریحی ٹورز کے باعث ٹرانسپورٹرز نے بھی اپنے کرائے بڑھا دیتے ہیں، خصوصاً شادی بیاہ اور تفریحی ٹورز کیلئے بک ہونیوالی کوسٹرز،ہائی ایسز اور بسوں کی بکنگ میں پانچ سے دس ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا گیاہے۔

جنرل بس اسٹینڈ پر مسافروں کیلئے کھڑی ہونیوالی چھوٹی بڑی گاڑیاں ان دنوں شادی بیاہ کی تقریبات اور تفریحی دوروں کیلئے بک ہیں جس کی وجہ سے مسافر جی ٹی روڈ پر کھڑے ہوکر گاڑیوں کاانتظار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button