سوہاوہ: چوہدری ساجد محمود محکمہ تعلیم میں 40 سال خدمات سرانجام دینے کے بعد ریٹائر

سوہاوہ: "اک عہد جو تمام ہوا "، چوہدری ساجد محمود محکمہ تعلیم میں 40 سال سے زائد عرصہ خدمات سرانجام دینے کے بعد ریٹائر ہو گئے۔ گورنمنٹ ہائی سکول پدھری میں شاندار تقریب کاانعقاد، تقریب میں دیگر اساتذہ اکرام، علاقہ کی سماجی شخصیات اور شاگردوں نے شرکت کی، ساجد محمود کو گفٹس پیش کئے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے گورنمنٹ ہائی سکول پدھری کی شان چوہدری ساجد محمود(PST) اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہوگئے۔ اس سلسلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول پدھری میں شاندار تقریب کاانعقاد کیاگیا۔
چوہدری ساجد محمود نے محکمہ تعلیم میں 40 سال سے زائد عرصہ اپنی خدمات سر انجام دیں اور ہائی سکول پدھری میں کم و بیش 38 سال سے زائد عرصہ اپنے فرائض منصبی سرانجام دئیے جو کہ گورنمنٹ ہائی سکول پدھری کے کسی بھی استاد کی طرف سے سب سے طویل مدت تک ملازمت کرنے کا ریکارڈ ہے۔
چوہدری ساجد محمود کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر تقریب میں ان کے شاگردوں اور دوستوں، دیگر سکولوں کے اساتذہ اکرام کی بڑی تعداد میں شریک ہوئی۔گورنمنٹ ہائی سکول پدھری کے سٹاف اور اہل علاقہ نےبھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور ساجد محمود کی تعلیمی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر ہائی سکول پدھری کے سابق ہیڈماسٹر میاں احمد فضیل خلیل اور موجودہ ہیڈماسٹر سید احمد شاہ نے خصوصی خطاب کیا۔ چوہدری ساجد محمود کو گفٹس بھی پیش کئے گئے۔



