جہلم اور ڈومیلی میں خواتین کی عفت میں خلل ڈالنے والے ملزمان گرفتار، گاڑی برآمد

جہلم پولیس کی دو الگ کارروائیاں، خواتین کی عفت میں خلل ڈالنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر تھانہ کالا گجراں اور تھانہ ڈومیلی پولیس کی عمدہ کارکردگی، خواتین کی عفت میں خلل ڈالنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی چھین کر فرار ہونے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزمان سے چھینی گئی گاڑی برآمد کر لی جبکہ ملزمان کے خلاف تھانہ کالا گجراں میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اسی طرح تھانہ ڈومیلی پولیس نے بھی کارروائی کرتے ہوئے عورت کی عفت میں خلل ڈالنے اور ضرر پہنچانے والے ملزم کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے دونوں تھانوں کی ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا تاکہ شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button