جہلم: موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث ملزم گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد

جہلم: ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم کی اہم کارروائی، موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث ملزم گرفتار کر کے چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اسد منیر کو گرفتار کرلیا، ملزم سے چوری شدہ دو موٹرسائیکلز برآمد کر لئے گئے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کے اثاثہ جات کی حفاظت یقینی بنائی جا رہی ہے، موٹر سائیکل چوری کے انسداد کے لئے تمام ممکنہ اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button