جہلم: گندم کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی آٹے کی قیمت دوبارہ بڑھنے لگی

جہلم: گندم کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی آٹے کی قیمت دوبارہ بڑھنے لگی۔

ذرائع کے مطابق گندم کی نئی فصل آنے پر آٹے کی قیمتوں میں آنے والی کمی کے بعد اب ایک بار پھر آٹے کی قیمت میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔

جہلم سمیت راولپنڈی ڈویژن کے چاروں اضلاع میں گندم کی قیمتیں بڑھتے ہی آٹے کے تھیلے کی قیمت 150 روپے تک بڑھ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا راولپنڈی ڈویژن میں 1850 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے سے بڑھ کر 850 روپے کا فروخت ہو رہاہے ۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی ڈویژن میں 3 ہزار 50 روپے فی من گندم فروخت کی جارہی ہے ۔ فلور ملز مالکان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

Exit mobile version